Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فری سولر سسٹم؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

حکومت نے فری سولر سسٹم دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے  بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی بحران کے پیش نظر 2 سولر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر سسٹم دینے کے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اسکیموں کے تحت پنجاب حکومت خود سولر سسٹم صارفین کو فراہم کرے گی۔

پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولر سسٹم دئیے جائیں گے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف کا وعدہ کیا تھا، وعدہ پورا کریں گے۔

پروگرام کے تحت 50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر سسٹم دے گی جبکہ 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد رقم دینا ہوگی، 75 فیصد رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

متعلقہ خبریں