Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نو مئی کے چھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی کےچھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت 9 جولائی کو فیصلہ سنائے گی۔

 وکیل بانی پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت کہا کہ نومئی کو میرا کلائنٹ جیل میں تھا باہرکس نے کیا جرم کیا وہ اس کے ذمہ دارنہیں۔  نو مئی کو بانی پی ٹی آئی جیل میں گئے اورانھوں نے واقعے کی مذمت کی۔ کل میں نے سنا میرا کلائنٹ بھوک ہڑتال پرجا رہا ہے، وہ اس وجہ سے بھوک ہڑتال پرنہیں جا رہے کہ زیادہ کیسزبن گئے ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس وجہ سے بھوک ہڑتال کررہے کہ انصاف نہیں مل رہا، پراسکیوشن کو ثابت کرنا پڑے گا کی سازش ہوئی ہے سازش کا کوئی لنک ریکارڈ پر موجود نہیں ہے۔ اس پر عدالت نے انھیں کہا کہ میرے سامنے تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ہیں ان پردلائل دیں۔ مقدمہ میں لکھا ہے زمان پارک میں زوم میٹنگ میں سازش تیارکی گئی۔

وکیل نے جواب دیا کہ سات مئی، آٹھ مئی کی سازش کا الزام ہے مگراس کا پراسکیوشن کے پاس کوئی شہادت نہیں ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ نومئی کو جلاؤ گھیراؤ کے وقت میاں محمود الرشید اور دیگر رہنما دھمکیاں دیتے رہے۔ عوام کو اکسا رہے تھے کہ ان ان کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس بانی ہی ٹی آئی کی عبوری ضمانت پرپراسکیوشن نے دلائل دیے کہ زوم میٹنگ الگ ہوئی اور زمان پارک میٹنگ الگ ہوئی اور دنوں میں سازش ہوئی، ہمارے پاس گواہ موجود ہیں کہ زمان پارک اور زوم پر اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی رہنما نے سازش کےتحت نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ میٹنگ میں ڈاکٹریاسمین راشد نےکہا خان صاحب آپ بے فکرہوجائیں اگرآپ کوگرفتارکیاگیا تو ہم ان کو سبق سکھا دینگے۔

متعلقہ خبریں