Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی مصطفیٰ کمال پر کڑی تنقید

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال پر کڑی تنقید کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے کہا سندھ میں تباہی ہوگئی، مصطفیٰ کمال نے کہا پیپلز پارٹی نے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے نوجوانوں کو روزگار دے رہی تھی، مصطفیٰ کمال نے 2 دن پہلے دل جوڑنے، آج توڑنے کی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا مصطفیٰ کمال کب کیا کہتے ہیں، جب ان کا مفاد ہوتا ہے آصف زرداری سے اچھا کوئی نہیں ہوتا، جب مفاد نہیں ہوتا تب کہتے ہیں پی پی سے برا کوئی نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ان کے ایک اشارے پر کراچی کو بند کردیا جاتا تھا، کچھ دن پہلے کہا گیا پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری، بلاول کی سربراہی میں کوئی خوف نہیں، آج شہر سے بوری بند لاشیں نہیں مل رہیں، آج کوئی شخص کراچی کو بند نہیں کراسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خالد مقبول تعصب کا کارڈ کھیلتے ہیں، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں ان کا دور گولڈن تھا، 2007 میں مصطفیٰ کمال میئر، وسیم اختر مشیر داخلہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی،چیف جسٹس کو نہیں آنے دیا گیا، خواجہ اظہار کے حلقے میں نالے پر چائنا کٹنگ کی گئی، نالے پر 1200 دکانیں، دفاتر بنا کر الاٹ کی گئیں۔

متعلقہ خبریں