Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک دورتھا جب مجھے کرکٹ میچ کمنٹری سننے کا شوق تھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک دور تھا جب مجھے کرکٹ میچ کمنٹری سننے کا شوق تھا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مقامی کرکٹ میچ کے فائنل کی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا میچ دیکھنے کا شوق ہے، اس کھیل کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے کھیل کو قومی سطح کا کھیل کہا جاسکتا ہے، شہر کی اس کھیل میں ہمیشہ شراکت داری رہی ہے، مقبولیت کے حساب سے اس شہر میں کھیل کا میدان دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایسے میدان موجود ہیں جنہیں اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے، فنڈز کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کرسکتا ہوں، کرکٹ نرسری تیار کر کے قومی کرکٹ کو کھلاڑی مہیا کیے جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

اختتامی تقریب میں وزیر دفاع نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ خبریں