وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹیڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے۔ جس کی قطعا اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے، پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کی جانب سے اووربلنگ کی شکایات اور 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔



















