Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیریں مزاری نے خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ لاپتہ افراد کے بل پر بانی پی ٹی آئی نے اسٹینڈ لیا اور وزیرقانون فروغ نسیم کو بل پارلیمان میں لانے کی ہدایات کی تو فروغ نسیم نے آپبارہ میں میری حاضری لگوادی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے 9 مئی کی کوئی پلاننگ نہیں تھی لیکن لگتا ہے کہ دوسری طرف پوری پلاننگ ہوئی ہوگی۔ ان لوگوں نے ابھی تک بانی پی ٹی آئی کو سمجھا ہی نہیں۔

 شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے کوئی چیز چھوڑی کیا؟ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی تک کو متنازع بنا دیا گیا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ سربراہ تحریک انصاف بھی نواز شریف اور آصف زرداری جیسا ہے مگر انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مس ریڈ کیا۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد سابق چیئرمین تحریک انصاف کو معذرت کا میسج کیا اور کہا کہ میں مجبور تھی، جس کا انہوں نے جواب دیا کہ میں سمجھ سکتا ہوں اپنا خیال رکھو۔

متعلقہ خبریں