وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کومشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک کروڑوں بجلی صارفین کوسولر سسٹم دے گی۔
روشن گھرانہ پروگرام کی منظوری کیلئے آج پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی صارفین کوسولرپینلز دینے کی منظوری دی جائے گی۔
پنجاب کابینہ سولرپینلزکی فراہمی کے منصوبے کی آج باضابطہ منظوری دے گی، جبکہ پنجاب حکومت سولرپینل کی لاگت کا 90 فیصد اور 10 فیصد صارف اداکرے گا۔
سولرپینل 5 سال کی آسان اقساط پربجلی صارفین کو فراہم کیے جائیں گے، جبکہ سردیوں میں سولرپینل کی قسط نسبتاَ کم ہوگی، پینل صرف حکومت دے گی، جس سے صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری اورسولربجلی کی شرح کا تعین ہوسکے گا۔
مہنگی بجلی، توانائی بحران کے پیش نظرپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شفاف طریقے سے پہلےمرحلے میں غریب ترین گھرانوں کوسولردیئے جائیں گے۔



















