Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدت کا کوئی کیس نہیں، اصل مقصد بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہے، علیمہ خان

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اصل مقصد کیسز نہیں بھائی کو اندر رکھنا ہے۔

علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے لیے عدالت میں آ رہے ہیں، تفتیشی آفیسر پیش نہیں ہوتا، انصاف نہیں مل رہا، ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے لیے کوئی سزا مقرر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ لے رہا ہے تو ایمانداری سے کام کرنا چاہیے، ڈی آئی جی ایس ایس پی انوش اور دیگر کے سامنے پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ تفتیشی آفیسر نے پوچھا کہ آپ کی تصویر دیکھی آپ وہاں تھی، میں نے بتایا میں نہیں تھی میری بہنیں موجود تھیں، تحقیقات میں صرف یہ سوال پوچھا گیا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اصل مقصد کیسز نہیں بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

متعلقہ خبریں