Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف سے قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کیلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے، تاہم وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کا رواں ماہ کے وسط تک پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تمام مطالبات بجٹ میں تسلیم کرلئے گئے ہیں، پیشگی اقدامات کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف وفد نے دورہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت آئی ایم ایف 8 ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی رقم بڑھانے کی درخواست کی ہے، تاہم آئی ایم ایف ایس ڈی آر کوٹہ میں اضافے کے بعد اضافی قرض ملنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں