وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ اورگجرات میں 12 سے 20 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں مون سون بارشوں کاامکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں وبیراجزمیں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 52 فیصد، تربیلا میں 69 فیصد ہے، ستلج، بیاس اورراوی پرقائم بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح 34 فیصد تک ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بارشوں سے 20 گھرمتاثر، 6 افراد جاں بحق، 36زخمی ہوئے ہیں۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔



















