Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاریخ میں پہلی مرتبہ سی ڈی اے نے ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرلیا

اسلام آباد: تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 24-2023 کے دوران کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے 52 ارب روپے ریونیو حاصل کر لیا۔

 سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریونیو جنریشن کے لئے منفرد اقدامات کیے گئے، مئی اور جون  میں سی ڈی اے نے 7.9 ارب روپے وصول کیے۔

 انکا کہنا تھا کہ مالی سال 22-2021 میں سی ڈی اے کو سب سے زیادہ 47.6 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا جبکہ مالی سال 24-2023 کے لئے ریونیو کا ٹارگٹ 41.8 ارب روپے رکھا گیا تھا۔

علی رندھاوا نے مزید کہا کہ موثر حکمت عملی کے تحت گزشتہ مالی سال کے  ہدف  سے 23 فیصد زیادہ ریونیو حاصل کیا گیا، سی ڈی اے کو مالی طور پر مستحکم ادارہ بنانے کے لیے اثاثے فروخت کرنے کی بجائے ریونیو کے متبادل ذرائع پر کام کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریکارڈ ریونیو جمع کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کی ٹیم نے 2 ماہ کے دوران محنت اور جذبے سے کام کرکے ہدف سے زیادہ ریونیو جمع کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ رواں مالی سال بھی اسی عزم سے ریونیو جنریشن پر توجہ دینا ہوگی۔

متعلقہ خبریں