ملک میں رواں مالی سال کیلئے بجلی پر بھاری ٹیرف بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
نیپرا ٹیرف بڑھانے کی حکومتی درخواست پرعوامی سماعت آج کرے گا، جبکہ حکومتی درخواست پر نیپرا میں عوامی سماعت آج دوپہر 2 بجے ہوگی۔
نیپرا نے رواں سال کیلئے 5 روپے 72 پیسے ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے نیپرا فیصلے کے برعکس مزید اضافہ کرنے کی تجویزدی، اس کے علاوہ حکومت کی بجلی کے گھریلو صارفین پر ٹیرف سلیب مزید بڑھانے کی تجویزتھی۔
حکومت نے 200 یونٹ تک بنیادی ٹیرف میں اضافہ واپس لے لیا ہے، جبکہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کیلئے پرانا ٹیرف برقرار رہے گا۔
حکومت کی ماہانہ 300 یونٹ کا ٹیرف 34.26 روپے جبکہ 400 یونٹ پر ٹیرف 39.15 روپے کرنے کی تجویزہے۔
500 یونٹ پرٹیرف 41.36 روپے، 600 یونٹ پر ٹیرف 42.78 روپے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ حکومت کی 700 یونٹ کے استعمال پر بنیادی ٹیرف 43.92 روپے جبکہ حکومت کی 700 سے زائد یونٹ پر ٹیرف 48 روپے 84 پیسے کرنے کی تجویزہے۔
300 یونٹ تک 34.26 روپے ٹیرف کا بوجھ 22 لاکھ 11 ہزار صارفین اٹھائیں گے جبکہ 400 یونٹ تک 39.15 روپے ٹیرف کا بوجھ 5 لاکھ 94 ہزار صارفین پر آئے گا۔
اسی طرح 500 یونٹ تک 41.36 روپے ٹیرف کا بوجھ 1 لاکھ 93 ہزار، 600 یونٹ پر 42.78 روپے ٹیرف کا بوجھ 78 ہزار 416 صارفین برداشت کریں گے۔
700 یونٹ تک 43.92 روپے ٹیرف کا بوجھ 37 ہزار،700 یونٹ سے زائد 48.84 روپے ٹیرف اک بوجھ 59 ہزار صارفین اٹھائیں گے۔
نیپرا اتھارٹی عوامی سماعت کے بعد بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔



















