Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مظفرآباد میں مسافر وین دریائے نیلم میں جاگری؛ 13 افراد جاں بحق

مظفر آباد میں مسافر وین دریائے نیلم میں جا گری، اندوہناک حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پر ایک ٹیوٹا جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بدقسمت جیپ لوات بالا سے مظفرآباد جارہی تھی، جیپ میں دو فیملیز کے افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک زخمی کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جیپ گہری کھائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضرورری کارروائی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

صدر مملکت آصف  زرداری کا اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بارش کے باعِث وادی نیلم، مظفرآباد میں مسافر جیپ کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے حادثے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد نیلم ویلی روڈ پر جیپ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

اسپیکر ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

متعلقہ خبریں