Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آذربائیجان کے صدر کل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرکل سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔  

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اپنے دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ پاک آذربائیجان سربراہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان اورآذربائیجان متعدد معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق آذربائیجان کے صدرکا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعاون اور لیڈرشپ ڈائیلاگ کا مظہرہے۔

متعلقہ خبریں