Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین کو ریلیف؛ مصدق ملک کا اہم بیان آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر وقت آڈیوز لیک ہوتی رہتی ہیں، کب سے سن رہے ہیں مگر آڈیو لیکس رک تو نہیں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ آڈیوز تو ایسی ہیں جو 2000 کی ہیں، لوگوں کی آڈیوز ریکارڈ ہو رہی ہیں، اس کا کوئی ریگولیٹری فریم ورک نہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایک طریقہ کار طے ہو جائے کہ رپورٹ کرنے کے بعد ٹیپنگ کی جائے، جانچ پڑتال کے بعد ملک کیخلاف کارروائی میں ملوث افراد کی ریکارڈنگ کی جائے، کسی کی آڈیو ٹیپنگ پر ایک لیگل فریم ورک دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک کے 94 فیصد عوام کو ریلیف دیا جا رہا ہے، بجلی صارفین کو ریلیف کی فراہمی پر آئی ایم ایف کو سمجھا دیا گیا ہے۔ بجلی صارفین کو ریلیف پی ایس ڈی پی سے دیا جا رہا ہے جس کیلئے رقم مختص کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں