جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کردیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آزاد اور خود مختار ہو کر سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔



















