وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 20 فیصد اضافہ ہوا۔
ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کردیا گیا ہے۔



















