پاکستان تحریک انصاف اورجمیعت علمائے اسلام ف کے درمیان رابطوں کے معاملے میں تاحال دونوں پارٹیوں کے دورمیان مذاکرات پرکوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کے نام ابھی تک جے یوآئی ف کونہیں بھجوائے۔
مولانا غفور حیدری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نام آئیں گے توپھرہم اپنی کمیٹی پرغورکریں گے، پی ٹی آئی اورجے یو آئی ف کے درمیان اختلافات کے پہاڑ ہیں۔
مولاناغفورحیدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جے یوآئی ف کی وجہ سے اگرپی ٹی آئی کوسیاسی فائدہ ہوتا ہے توکوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی کو پہلے اپنی پارٹی میں اختلافات کوختم کرناچاہئے۔



















