وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پشاور کے علاقہ حسن خیل میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر علی امین خان گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا۔
وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو قوم سلام کرتی ہے، سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور؛ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، 3 دہشت ہلاک، 4 جوان شہید



















