Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں ایک بار پھر دہرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے صوبائی حکام سے مذاکرات ہوئے، جبکہ اس حوالے سے آئی ایم ایف نے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبے پر انکم ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے اس کے علاوہ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی حکمت عملی 12 جولائی تک بنائی جائے۔

دوسری جانب صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے پر انکم ٹیکس سے مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں