Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سستی اور مستقل بجلی کیلئے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنا ہوگی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا کہ سستی اور مستقل بجلی کیلئے کے الیکٹرک کی اجاراہ داری ختم کرنا ہوگی۔

 رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکوزکےلائسنس ایک سے زیادہ کمپنیوں کودیئے جائیں، اس سے مقابلےکی فضا بنےگی، فائدہ عوام کوہوگا، جبکہ صارف کے پاس آپشن ہوکہ جس کمپنی کی چاہے بجلی استعمال کریں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی میسر ہے، تاہم ہر سفید پوش شہری بل دینے سے قاصر ہے، اس کے علاوہ بل میں 71 فیصد کپیسٹی چارجز ہیں یعنی  بل میں 71 فیصد پیسے وہ ہیں جن کی بجلی ہم لے ہی نہیں رہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے درست سمت کی ضرورت ہے، جبکہ معیشت کا سب سے بڑا زخم پاور کرائسز ہے۔

 مصطفیٰ کمال نے پریس کانرنس کے دوران کہا کہ ہم اپنا ملک بچا بھی سکتے ہیں، آگے چلا بھی سکتے ہیں، تاہم پاور سیکٹر بحران کے حوالے سے گزارشات رکھنا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اس سال پاور سیکٹر میں نقصانات 600 ارب روپے کے ہیں، اس کے علاوہ پاورسیکٹر میں گردشی قرض  کی مد میں 2600 ارب کے مقروض ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کوخصوصی توجہ کی ضرورت ہے، اس سال پاور کمپنیز کو ہم نے 1700 ارب روپے دینے ہیں، جبکہ پورے ملک کا ترقیاتی بجٹ 1400 ارب روپے ہے۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ پاور سیکٹر میں نقصانات اور مس منیجمنٹ کوختم کرناہوگا، نقصانات کم کرنے کے بجائے بجلی بنانا، فراہم کرنا کم کی جاتی ہے جبکہ لاسز کو بچانے کے لیے بجلی کی پیداوار کم اور لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سارا نقصان وہ ادا کررہا ہے جو بجلی کا بل دے رہا ہے، پاکستان میں ایسی منیجمنٹ اب نہیں چل سکتی، جبکہ کپیسٹی چارجزکی ادائیگی ڈالرز میں کرنی پڑتی ہے۔

متعلقہ خبریں