Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی وسرکاری افسران اور بیوروکریسی کی موجیں ختم، بورڈ ممبران کا معاوضہ محدود

سینئر وفاقی سرکاری افسران اور بیوروکریسی کی موجیں ختم ہوگئی ہیں۔

بورڈ میٹنگز میں شرکت سے حاصل کردہ معاوضہ محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ  کمپنیوں یا اداروں کے بورڈ ممبران کو صرف 10 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔

 سالانہ 10 لاکھ روپے سے زیادہ معاوضہ واپس قومی خزانے میں جمع کرانا ہوگا، جبکہ اضافی معاوضہ قومی خزانے میں جمع کراکے متعلقہ وزارت کر رسید بھی دینا ہوگی۔

وزارت خزانہ نے افسران کیلئے معاوضہ محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں