پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کر دی گئیں۔
باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو گزشتہ روز جہاز حادثے کے بعد بند کیا گیا تھا، تاہم اس حوالے سے سعودی ایئرلائن کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نجی ایئرلائن کے جہاز کو لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، نجی ایئرلائن کے جہاز کے ٹائر میں آگ لگی، ایئرلائن 792 میں 272 مسافر سوار تھے جبکہ عملے کے 21 ارکان بھی تھے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر پروازیں اپنی معمول کے مطابق ہوگی اور آج دبئی، شارجہ، کراچی کیلئے فلائٹس اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔



















