Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، بیرسٹر گوہر

محصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہرنے کہا کہ 11ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، اور ہمارا حق آخر مل ہی گیا،  سپریم کورٹ نے حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا۔

بیرسٹر گوہرنے نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا، اور آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں ڈالا گیا جبکہ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے، انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی، اس کے علاوہ  الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فی الفور عمل درآمد کرے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، جبکہ فیصلے سے انصاف کاعلم بلند ہوا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا جمہوریت کا استحصال کیاگیا، اور پی ٹی آئی کوالیکشن سے باہر کیاگیا، جبکہ آج عدالت نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔

کنول شوذب نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا ہے، انشاءاللہ آئی آئی پی ٹی آئی، اپنی عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آج آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے ہمارے لیڈر کے کیس میں بھی انصاف کریں۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدلیہ کے لیے یہ ہی وقت ہے کہ آئین کی پاسداری یقینی بنائیں، آج حق سچ کی جیت ہوئی ہے عمران خان کی جیت ہوئی ہے، آج الیکشن کمیشن کے سربراہ کو فی الفور مستعفی ہو جانا چاہیے جبکہ آئین کی بالادستی تب ہوگی جب چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کی آج فتح ہوئی ہے، آج ہم نے قانونی جنگ جیتی ہے اب سیاسی جنگ جیتیں گے، جبکہ ہماری منزل ہے پاکستان میں جمہوریت ہو۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں