Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پاسپورٹ پرنٹ کرنیوالی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوالی جائیں گی، 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار ہے۔

متعلقہ خبریں