Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج کا دن پاکستان کے عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے، مصطفیٰ کمال

   ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کا یہ دن پاکستان کے عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔

   ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یقیناً آپ کو زحمت دینے کی وجہ سپریم کا فیصلہ ہے، سپریم کورٹ جو ایک فیصلہ آج آیا ہے، ہم نے بہت کوشش کی کہ اس فیصلے کے مثبت پہلو پر نظر ڈالیں۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس کا سوشل میڈیا مضبوط ہے جو گالی بک سکتا ہے اس کا راج ہے،  جو اداروں کی فیملی کی تذلیل کر سکتا ہے اس کے لیے فیصلے ہوتے ہیں ، جبکہ آئین اور قانون یہاں پر ناپید ہے نظر نہیں آتا۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے آئین میں ہے کہ کوئی بھی اقلیتی نمائندہ اس میں شامل نہیں ہوگا، جبکہ سنی اتحاد کونسل میں ایک پارٹی کو ضم کیا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہم نے اس سے پہلے والی عدالت کا بھی حال دیکھا ہے ابھی کا دیکھ رہے ہیں، چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے ہیں، جبکہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی میں ہیروئن رکھنے کے باوجود بھی ان کا ٹرائل کر رہے تھے۔

   مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ واٹس ایپ پر فیصلے لکھوائے گئے اس ملک میں سانحہ نو مئی میں ریاست اور ان کے سربراہوں پر الزام تراشی کی گئی۔

 مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہم کراچی کے رہنے والے اس کا عشر عشیر بھی نہیں سوچ سکتے، آپ کو پاکستان میں غلط کو غلط کہنے کا حق نہیں ہے، جبکہ ہمارا نظریاتی اور سیاسی اختلاف کسی سے ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ  ہمیں حق حاصل ہے کہ عدالتی فیصلوں پر اپنی رائے دے سکیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون اس فیصلے میں نظر نہیں آتا، ہم جیسا کوئی عدالت چلا جائے تو ناک سے لکیر نکلوا دیتے ہیں، جبکہ عدلیہ کی جو عزت باقی تھی وہ اس فیصلے کے بعد ختم ہوگئی۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، اس کے علاوہ ریاست اور اس کے اداروں کے سربراہوں پر جو تہمت لگائی جاتی ہے دشمن کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے، جبکہ کراچی والے اگر کچھ معمولی سا بھی کرلیں تو وہ لاپتہ ہوجائے گا، اب اگر کوئی مقبول ہے تو اسکو غلط کہنا غلط نہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں