وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مبارک ہو! ذاتی پسند، بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ آئین، قانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کے لیے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں، لاڈلے کی جے ہو !
انہوں نے کہا کہ سارا ملک ان دہشت گردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو، اتفاقاً کیس سنی تحریک کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دیا، ہیرے جناب ہیرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیوں کی مداخلت کو گھریلو مداخلت نے شکست دے دی جبکہ عدلیہ نے سیاہ تاریخ دہرا دی، آئین کو اس دفعہ ذاتی کرش اور لاڈلے کی محبت میں لکھ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کے کیس کا تحریری مختصر فیصلہ جاری



















