Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ شمسی توانائی بجلی پیدا کرنے کا سستا ترین ذریعہ ہے، توانائی کے شعبے میں شمسی توانائی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے مل کر کام کریں گے، صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کسانوں کی خوشحالی کے لئے بھی کام کریں گے۔

وزیراعظم نے زرعی ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی پر حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائیں، بلوں میں اوور بلنگ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں