وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مہربانی ہے پی ٹی آئی نےسیٹیں مانگی نہیں مگر دے دی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن تھا اب تو سیاہ دن گنتے گنتے عمر گزر جائے گی سیاہ دن کم نہ ہوں گے جبکہ فیصلہ آٹھ پانچ سے آئے تو سوشل میڈیا پر کیسے پتہ چل گیا، باخبر صحافی کس کے ساتھ منسلک رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم تاریخ سے سیکھ کر درست کریں لیکن کل نظریہ ضرورت کی سپر ڈگری آئی، پہلے نظریہ ضرورت دور آمریت میں مشرف کے لئے لایا گیا،آئین کو فٹبال کی طرح کھیلا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب جب لاڈلےکی محبت میں فیصلے دیئے جاتے ہیں پاکستان نیچےگر جاتا ہے، شاید ملک کے ساتھ کسی کو ہمدردی نہیں ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ پہلے پاناما سے اقامہ نکلا تھا اب سنی تحریک میں سے پی ٹی آئی نکلی ہے، فرق صاف ہے ایک کو نکالنا تھا اور ایک کو لانا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کی مہربانی ہے پی ٹی آئی نےسیٹیں مانگی نہیں مگر دے دی، ہر کسی کو کرسی بڑی پیاری ہوتی ہے،کل دیکھ بھی لیا، جبکہ کل پی ٹی آئی کو وہ ملاجو انہوں نے مانگاہی نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل لگا آئین ہار گیا بیگمات جیت گئیں، ہم نےاچھے بچوں کی طرح تمام فیصلو ں کوتسلیم بھی کیا، جبکہ اس فیصلے کے بعد پارٹیوں کے سرٹیفکیٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام پر بہت سارے لوگوں نے الیکشن لڑا، جبکہ ای سی کی ویب سائٹ میں پی ٹی آئی سیاسی جماعت کےطور پر موجود ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیاپرپی ٹی آئی گروپس کی چیٹ چل رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں یہ ری ایکشنری فیصلہ تھا، جبکہ کل سپر نظریہ ضرورت متعارف کرایا گیا، اس طرح کے فیصلے جب بھی آئے ملک کونقصان ہی پہنچا ہے، اس کے علاوہ کہاگیا ایجنسیاں باربار مداخلت کررہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایجنسیوں کی مداخلت ہوتوپاناما جیسا فیصلہ آتا ہے، جبکہ کل سپریم کورٹ میں پیار محبت کی حد ہوگئی ہے، سارے پاکستان کوپتا تھا کہ فیصلہ کیا آنا ہے۔



















