Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل میں ہر قسم کا تشدد قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ اور حملے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں