Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مخصوص نشستوں کا فیصلہ؛ الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق غور کے لیے18 جولائی کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔

   الیکشن کمیشن کی جانب  سے طلب کیے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر حکام بریفنگ دیں گے۔

 یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف کا حق تسلیم کیا تھا جبکہ عدالت نے 5-8 کے تناسب سے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا آرڈر کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ انتخابی نشان سے محرومی کسی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں کرتی۔ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔ عدالت نے اضافی مخصوص نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کی لسٹ کے مطابق مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں