آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بنوں کنٹونمنٹ حملے میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران، جوانوں اور شہدا کے رشتہ داروں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار شہزاد احمد اور ظل حسین شہید کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپاہی ارسلان اسلم، سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی خان کی بھی بنوں کنٹونمنٹ میں نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہدا کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کی جنگ جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ؛ 8 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک



















