وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نواسہ رسولﷺنے حق اور باطل کی لڑائی میں جانیں دےکر حق کوفتح سےسر فراز کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یوم عاشور فضائل اور تاریخی واقعات کی وجہ سےخاص اہمیت کاحامل ہے، کربلا کے میدان میں شہدا کے لہو نے ثابت کردیا حق لازوال، باطل مٹنے کیلئے ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امام حسینؓ یزید کی جابرانہ حکومت کیخلاف جرات اور استقامت سےکھڑےہوئے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت باطل اور ظلم کیخلاف ڈٹ جانےکادرس دیتی ہے، آج کا دن اس عزم کااعادہ ہے امت مسلمہ کو پمیشہ حق وصداقت پر ڈٹے رہنا ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی عظیم مقصدکیلئےمشکلات برداشت کررہے،قربانیاں دےرہےہیں، فلسطینی بیت المقدس کی حفاظت اور آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھےہوئے ہیں، جبکہ کشمیری عوام بھی انتہائی جابر اور غاصب قوتوں کےمظالم سہہ رہےہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کواس وقت بڑےمعاشی چیلنجز کاسامنا ہے، مشکل وقت میں ضروری ہے ہم صبر، اتحاد، بھائی چارے کامظاہرہ کریں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کون عناصر ہیں جو معاشرے کے وجود اور اتحاد واتفاق کونقصان پہنچاناچاہتےہیں؟ جبکہ مسلکی، لسانی اختلافات بھلاکر ایثار وقربانی، مساوات، رواداری اور اتحاد کو فروغ دیناہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئیے!حضرت امام حسینؓ اور ان کےرفقا کی قربانیوں سےدرس حاصل کریں، آزمائشوں میں بہادری اورثابت قدمی کامظاہرہ کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسینؓ کےنقش قدم پرچلنےکی توفیق عطافرمائے۔
شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ اسلام، پاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئے کوشش کرنےکی توفیق دے، اللہ تعالیٰ ہماری قوم کو ہر قسم کے شراور مشکلات سے نجات دلائے۔



















