Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کا بل پاکستان کی بقا اور سلامتی کا مسئلہ ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بجلی کابل پاکستان کی بقا اورسلامتی کا مسئلہ ہے۔

رہنماایم کیوایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاورسیکٹراوراس کے مسائل کاحل بتایا تھا، اس کے علاوہ آج سے9 دن پہلے پریس کانفرنس کرکے بجلی کا مسئلہ اجاگرکیا تھا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں غربت، مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، سرمایہ کاری نہیں آرہی، ملک کے حالات خراب ہیں، سب کوعلم ہے کہ ملک کی معیشت خراب ہے۔

،مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ معیشت کا سب سے بڑا زخم پاورسیکٹرکی مس مینجمنٹ کا ہے، ملک بھرمیں گالم گلوچ کااٹورنامنٹ چل رہاہے، جبکہ ملک میں پاورسیکٹرکاقرض 2600 ارب روپے ہے۔

مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوا5 ہزارارب روپے قرض گیس، پاورسیکٹرمیں دینے ہیں، ضرورت سے زیادہ بجلی ہےمگرلوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈیمانڈ 30 ہزارکے قریب، بجلی بنانےکی کیپسٹی 45 ہزارتک ہے، جبکہ بجلی نہ ہونے پربھی بھاری بل آرہےہیں۔

مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس ٹرانسمیشن لائنزنہیں کہ بجلی لوگوں تک پہنچائیں، بجلی فراہم کرنے والے 20 ادارے ہیں، 19 سرکاری ایک پرائیویٹ ہے یہ سارے بجلی کےادارے اپنامنافع کمارہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیپسٹی چارجز کی مد میں پیسے دیئے جارہے ہیں، جبکہ بجٹ میں 1700ارب پاورکمپنیزکودینےکےلیے رکھے ہیں، جبکہ ملک میں ترقیاتی بجٹ 1400 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید یہ بھی کہا کہ لوڈشیڈنگ دہشت گردی سے بڑامسئلہ ہے، تنخواہ دار طبقےپرٹیکس بڑھتا چلا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں 25 فیصد صنعتیں بند ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں