سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان کے عوام کو ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ نے کراچی میں انٹرا سٹی اورای وی بسز پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوٹونگ مشرق وسطیٰ کے سی ای اواور دیگر حکام کی کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے جولائی 2022 میں دی گئی دعوت پر یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا، جبکہ پلانٹ کا کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا، اب یوٹونگ کی انٹرا سٹی اورالیکٹرک بسز کراچی میں بنیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پلانٹ میں ای وی بسزاورہائبرڈ ڈیزل بسز تیار کی جائیں گی، اس کے علاوہ پلانٹ لگنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن نے مزید یہ بھی کہا کہ کراچی میں بسز کی تیاری سے پاکستان کا زرمبادلہ بھی بچے گا، جبکہ بسوں کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔



















