Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پرو جیکٹ کے لیے نے ٹائم لائن مقرر کر دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریٹمنٹ پلانٹ فور پروجیکٹ کے لیے نے ٹائم لائن مقرر کردی ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹی پی فور پروجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واٹر بورد ایشین بینک کی مدد سے ٹی پی فور پراجیکٹ لگانے کے لیے پراجیکٹ پر کام کررہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹی پی فور منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر بنایا جائے گا، جبکہ ٹی پی فور 120 ایم آئی جی ڈی  ٹریٹمنٹ  پلانٹ ہوگا۔

میئر کراچی نے کہا کہ ٹی پی فور سے 40 ایم آئی جی ڈی ری سائیکل  پانی انڈسٹریز  کو دیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے کراچی انڈسٹریل  ایریا کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی پی پی پی یونٹ اسد ضامن کو ہدایت دی کہ جنوری 2025 میں  ٹی پی فور کی آر ایف پی یا ڈاکیومنٹ جاری کریں۔

متعلقہ خبریں