Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی اور جموں و کشمیر کے پاکستان میں مکمل انضمام تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ 19 جولائی 1947 کا دن تھا جب سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے متفقہ طور پر کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی۔

تاریخی قرار داد میں پاکستان سے مذہبی، جغرافیائی، ثقافتی اور اقتصادی قربت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے پیش نظر جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کا مطالبہ کیا گیا۔

اس دن کو کشمیری ہر سال جے کے مکمل انضمام کے اپنے عہد کی تجدید کے لیے مناتے ہیں۔

سات دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کو مٹانے میں ناکام رہے ہیں، تاہم کشمیری 19 جولائی 1947 کی قرارداد کی روح کے تحت جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے تصور کی ترجمانی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناح نے بجا طور پر کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔

دریں اثنا، سری نگر اور خطہ کے دیگر حصوں میں یوم الحاق پاکستان کے پوسٹرز شائع ہوئے جس میں لکھا گیا کہ 19 جولائی جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔

 

متعلقہ خبریں