Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم کی نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کے لئے مکمل پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور اداروں کی نجکاری پر امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اجلاس میں غیر فعال اداروں کو ختم کرنے اور پرفارمنس کو بہتر بنانے کی  ہدایت دی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر نجکاری بورڈ علیم خان اور وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ شریک تھے۔

متعلقہ خبریں