تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عدیل احمد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کی عدالت میں میں سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عدیل احمد کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔
پولیس نے عدالتی احکامات پر عدیل احمد کو گرفتار کر لیا، عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔



















