Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو سے بذریعہ لاہور سعودی عرب جانیوالے عمرہ زائرین کیلئے پی آئی اے نے ٹکٹوں میں 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاق رواں ماہ سے 15نومبر 2024 تک ٹکٹیں لینے والوں پر ہوگا، مسافررعایت والی ٹکٹوں پہ یکم اگست سے 15نومبر تک سفر کر سکیں گے۔

 یاد رہے کہ 7 اپریل کو عمرہ کے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی گئی تھی اور یہ جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام جانے والے زائرین کے لیے 11 اپریل تک موثر رہی۔

متعلقہ خبریں