Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ کی 41 آزاد ارکان کو 15 روز کی مہلت

سپریم کورٹ نے 41 آزاد ارکان کو 15 روز کی مہلت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفیکیٹس اوربیان حلفی کی سخت اسکروٹنی کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت اسکروٹنی کی جائے، اور آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اور بیان حلفی کے دستخط سے متعلق اسکروٹنی کی جائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق جن آزاد ارکان کے دستخط مطابقت نہ رکھتے ہوں تو ان کا وابستگی فارم قبول نہ کیا جائے گا، جبکہ کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی فارم منگوا لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکروٹنی ٹیم آزاد ارکان کے بیان حلفی اور کاغذات نامزدگی پر دستخط سے متعلق رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔

متعلقہ خبریں