وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر افسوس کا اظہارِکیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی کے انتقال کا سن کر افسردہ ہوں، انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان میں بحیثیتِ شریک چیئرمین برائے پاکستانی کاکس کام کیا۔
شہبازشریف شیلا جیکسن لی پاکستان اورامریکہ کے درمیان مستحکم تعلقات کی علمبردار تھیں، جبکہ شیلا جیکسن لی کی خدمات آنے والے سالوں میں یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شیلا جیکسن لی کے خاندان اور حمایتیوں کے ساتھ ہیں۔



















