Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جرمن قونصل خانے کراچی نے ویزہ سروس بحال کرتے ہوئے جرمنی میں تعلیم کے حصول اور ویزے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

قونصل خانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو جرمن قونصل خانے نے غیر معینہ مدت کیلئے اپنی ویزہ سروس معطل کردی تھی تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال تھی۔

متعلقہ خبریں