محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے 25 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت مری، گلیات راولپنڈی ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔
23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بارشوں کا امکان ہے، 22 سے 24 جولائی کے دوران دیر چترال سوات مالاکنڈ پشاور کوہستان مانسہرہ ایبٹ آباد صوابی مردان میں بارشوں کا امکان ہے۔
23 اور 24 جولائی کے دوران خضدار قلات لسبیلہ، آواران زیارت ژوب بارکھان ہرنائی میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 جولائی کے دوران مٹھی سانگھڑ عمر کوٹ، تھرپارکر میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بارشوں کا امکان ہے۔
22 سے 27 جولائی کے دوران دیا میر استور سکردو گلگت گلگت گھانچے بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔



















