امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کیے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، حکمرانوں نے آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدے کیے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دولت باہر بھیجتی ہے، گزشتہ تین ماہ میں آئی پی پیز کو 450 ارب دیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے پر 10 ارب ماہانہ ادا کیے جاتے ہیں، آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ اورمعاہدوں کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز سے اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں، ہر یونٹ پر 18 روپے کیپسٹی چارجز کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ 26 جولائی کا اسلام آباد دھرنا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ہے، عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے اسلام آباد دھرنا میں شرکت یقینی بنائیں۔



















