کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 32 سالہ اشرف جانبحق ہوا، سرجانی ٹائون فیز 1 گھر میں کرنٹ لگنے سے پولیس اہلکارعمران جانبحق ہوا۔
گزشتہ روزسائٹ میٹروول میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 11 سالہ ہارون جاں بحق ہوا جبکہ لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے 55 سالہ گلزارجاں بحق ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں کو جناح ، سول اورعباسی اسپتال لایا گیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔



















