Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریسکیو ایئرایمبولینس کی آزمائشی سروس، حلیمہ بی بی میانوالی سے راولپنڈی منتقل

“بچائیں ہر شہری کی جان”، وزیراعلی مریم نواز شریف نے خواب سچ کر دکھایا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جان بچانے کا “گولڈن آور” شروع، عام شہریوں کو بھی ائیرایمبولینس کی سہولت مل گئی۔

چھت سے گرنے والی میانوالی کی حلیمہ بی بی کی ائیر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقلی سے جان بچا لی گئی۔ چالیس سالہ حلیمہ بی بی چھت سے گرنے کے باعث تشویشناک حالت میں تھی۔

مریضہ کی جان بچانے کے لئے فوری بڑے اسپتال منتقلی ضروری تھی۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میانوالی کے سرجن نے حلیمہ بی بی کو فوری علاج کے لئے راولپنڈی منتقل کرنے کا کہا تھا۔

اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ائیرایمبولینس ”گولڈن آور“ کے ذریعے حلیمہ بی بی کو راولپنڈی منتقل کرایا۔ ڈاکٹر راضون نصیرکی نگرانی میں ڈاکٹرزنے حلیمہ بی بی کا آپریشن کیا۔

ریسکیو ایئرایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے وزیراعلی پنجاب کے لے دعا کی کہ مریم نوازشریف رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، اللہ تعالیٰ انہیں زندگی اور کامیابی دے۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے حلیمہ بی بی کے اہل خانہ کو پیغام بھجوایا کہ جس نے ایک جان بچائی، اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پرعمل کیا، الحمدللہ!

وزیراعلی پنجاب نے حلیمہ بی بی کی صحت یابی کیلئے پوری قوم سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا اوردلی آرزو ہے کہ ہر شہری کی زندگی سے ہر دکھ مٹادوں۔

متعلقہ خبریں