بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بیرون ملک پناہ (اسائلم) کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوران اجلاس نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کی سہولت پر بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا کہ اوورسیز کے پاسپورٹ کا 60 دن میں اجراء ہوگا۔
یاد رہے حکومت نے ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کے تناظر میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



















