Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی کا آغاز

ملک کے 42  بڑے شہروں کے چھوٹے تاجروں سے فکس ٹیکس وصولی کا آغازہوگیا ہے۔

ایف بی آر نے چھوٹے دوکانداروں کیلئے ماہانہ ٹیکس اسکیم کا ایس آراو جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 42 شہروں کے چھوٹے دوکانداروں سے ماہانہ 100 روپے سے 20 ہزار تک ٹیکس وصول جائے گا، جبکہ ٹیکس کا تعین علاقہ، دوکان کے سائز اور کرائے کے تحت کیا جائے گا، عارضی کھوکھوں کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس کا تعین دوکانوں کی فیئرمارکیٹ ویلیو کے حساب سے کیا جائے گا، فیئرمارکیٹ ویلیو کا تعین ایف بی آر خود کرے گا۔

 ری ٹیلرز اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی۔

 حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی بھی فہرست میں شامل اس کے علاوہ قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ ہوگئی ہے۔

  مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاورمیں بھی رجسٹریشن جاری ہے، جبکہ کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی ری ٹیلرز رجسٹریشن کے پابند ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایس آر او کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہم پیش رفت، ایف بی آر نے  25 ہزار  989 بازاروں کا  انکم ٹیکس ریٹ مقرر کردیئے، جبکہ ملک بھر کے  42 شہروں کے  25 ہزار  989 بازاروں کے انکم ٹیکس ریٹ کا اعلان کردیا ہے، ایف بی آر نے  688 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹ کی لسٹ جاری کردی ہے۔

متعلقہ خبریں