وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے65 ویں انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ (IMO) 2024 میں چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کر نے پر پاکستانی طلبہ کےلئے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لگن اور عزم مصمم کے ساتھ بلندیوں کو چھوا جا سکتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو ٹریننگ دینے والے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد اور ڈاکٹر ہانی شاکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ 65ویں انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں چاندی اور کا نسی کے تمغے پاکستانی ریاضی دانوں کی غیر معمولی قابلیت کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ رضی حسن منصور اور محمد احمد بھٹی نے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔
مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ آئی ایم او 2024 میں 108 ممالک ک 609 طلبہ میں پاکستانی نوجوانوں کی نمایاں کامیابی پر فخرہے، جبکہ پنجاب حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تعلیم میں مسلسل سرمایہ کاری بڑھا رہی ہے۔



















